نوکنڈی میں 274 افغان تارکین وطن کو حراست میں لے لیا خواتین اور بچے بھی شامل، حکام
نوکنڈی (نمائندہ انتخاب )نوکنڈی میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور غیر قانونی نقل و حرکت کی روک تھام کے لیے تفتان رائفلز ہیڈکوارٹر نوکنڈی نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 274 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ زیرِ حراست افراد میں 16 خواتین اور 26 بچے بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق گرفتار افراد کے کوائف کی جانچ پڑتال اور قانونی حیثیت کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے مکمل کرنے کے بعد زیرِ حراست افراد کو متعلقہ حکام کے حوالے کیا جائے گا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق یہ کارروائی علاقے میں امن و امان کے قیام، غیر قانونی قیام کی روک تھام اور پاک افغان سرحد اور پاک ایران سرحد پر نگرانی کو مزید مو¿ثر بنانے کے لیے کی گئی ہے۔ بارڈر سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے جبکہ مشکوک نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔


