ارکان پارلیمان کا پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم کرنیکا اعلان، مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا تھا، جس میں کامیاب رہے، اپوزیشن قیادت

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اراکین پارلیمان کا عمران خان کی صحت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان ’مقصد احتجاج ریکارڈ کروانا تھا، جس میں کامیاب رہے، پاکستان تحریک انصاف اور اس کی ہم خیال جماعتوں سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران کی صحت سے متعلق معاملات پر پارلیمنٹ میں گزشتہ پانچ روز سے دیا گیا دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماو¿ں نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس فیصلے کا اعلان کیا اور کہا کہ چونکہ رمضان شروع ہو رہا ہے اس لیے دھرنا ختم کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر سینٹ میں قائد حزب اختلاف راجہ ناصر عباس اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو بھی کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے