گرین پاکستان انیشیٹو فیز 2 کے تحت بلوچستان کے کسانوں میں 3.2 ارب روپے کے قرضوں کی تقسیم کی کوئٹہ میں تقریب

کوئٹہ(این این آئی) گرین پاکستان انیشیٹو (جی پی آئی) کے دوسرے مرحلے کے تحت بلوچستان کے 847 کسانوں میں 3.2 ارب روپے کے بلا سود قرضے تقسیم کئے گئے اس سلسلے میں کوئٹہ میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیرِ اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں اعلیٰ فوجی اور سول افسران کی بڑی تعداد موجود تھی اس موقع پر کسانوں میں چیک تقسیم کئے گئے اس سے قبل گرین پاکستان انیشیٹو کے پہلے مرحلے میں 12 کور ہیڈکوارٹرز کے تحت 257 کسانوں کو 685 ملین روپے کا بلا سود قرضہ فراہم کیا گیا تھا جو کامیابی سے ہمکنار ہوا اس کامیابی کو مدنظر رکھتے ہوئے دوسرے مرحلے میں 35609 ایکڑ رقبے پر کاشت کے لیے یہ بلا سود قرضہ فراہم کی جا رہا ہے تقریب کے دوران گرین پاکستان انیشیٹو کی کامیابیوں پر ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے زراعت کو فروغ ملتا ہے جو ہماری برآمدات کا بڑا ذریعہ ہے ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان کسانوں کی فلاح و بہبود اور صوبے کی خوشحالی میں اہم کردار ادا کرے گی اس موقع پر کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان بھی موجود تھے بلاسود اور آسان اقساط پر قرضوں کی فراہمی کو مقامی کسانوں نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا حکومت کا یہ اقدام کسان دوست اقدام ہے جس سے نہ صرف کسانوں کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ بنجر زمینیں زرخیز ہونگی جس سے کسان خوشحال ہوگا اور پاکستان میں زراعت کا نیا انقلاب آئے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے