خضدار، حالات کے پیش نظر شاہ نورانی کا سالانہ عرس میلہ ملتوی کردیا گیا

خضدار (آن لائن) اسسٹنٹ کمشنرتحصیل وڈھ اکبر علی مزار زئی اور درگاہ گدی نشین شاہ نورانی میلہ مینجمنٹ کمیٹی سب تحصیل سارونہ نے فیصلہ کیا ہے کہ عوام الناس کے علم میں لایا جارہا ہے کہ ملکی وہ علاقائی امن و امان سیکورٹی خدشات کے باعث حضرت بلاول شاہ نورانی کا سالانہ عرس/ میلہ جو کہ 7 تا 10 رمضان المبارک 2026 کو ہو رہا تھا اسے تا حکم ثانی ملتوی کی جاتی ہے تاکہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں