دوسال سے ہرمہینے گوادر کے عوام کے سامنے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کیا، مولانا ہدایت الرحمن
کوئٹہ(یو این اے )امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ گوادرمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرہروقت آوازاٹھاونگادوسال پورے ہوگئے ہرمہینے گوادرکے عوام کے سامنے احتساب کیلئے پیش کیاعلاقے کے معتبرین قائدین وقربانی دینے والوں کی مشاورت سے جدوجہد کررہاہوں بلوچستان کے عوام مسائل کے گرداب ودلدل میں پھنسے ہوئے ہیں حقوق میسرہیں نہ روزگار،تعلیم میسرہیں نہ علاج اورپینے کاصاف پانی دستیاب،صرف دعوے،بے عمل اعلانات ولولی پاپ سے ٹرخایے جارہے بدقسمتی سے اپنی ووٹ سے اپنے لوگ بھی جمہوری طریقے سے منتخب نہیں کرسکتے۔جگرگوشے لاپتہ،ظلم،جبر، لاقانونیت کے خلاف جمہوری احتجاج پربھی پابندی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے گوادر میں دوسال مکمل ہونے پردیوان سے خطاب کرتے ہوئے کیااس موقع پرعلاقے کے مسائل پربھی مختلف سوالات بھی کیے گیے ۔ایم پی اے گوادر جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولاناہدایت الرحمن بلوچ نے حق دو تحریک کے ضلعی افس میں عوامی دیوان منقعد کیا جس سے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے اپنے علاقے کے مسائل پیش کیے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے موقع پر مختلف اداروں کے افسران سے ان مسائل کے حل کے لیے فون پر رابطہ کیا اور متعلقہ اداروں کے افسران نے یقین دھانی کی کہ ان کے مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیے جاینگے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا کہ وہ عوام کے منتخب نمائندے اور خادم ہے مجھے اپ لوگوں نے ووٹ دے کر منتخب کیا ہے ان شااللہ اپ کے اعتماد پر پورا اترونگا میں اپ لوگوں کے ساتھ ہوں دو سال کے دوران میں نے عوام کے اجتماعی کاموں کے لیے جو کوشش جدوجہد کی ہے وہ اپ لوگوں کے سامنے ہیں دو سال کے دوران میں اپ کے ساتھ رہا ہوں اسمبلی میں اپنے عوام کے مسائل عوامی مفاد کے لیے جو جدوجہد کوشش کی ہے اپ لوگوں کے سامنے ہے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن نے کہا میں عوام کے منتخب نمائندہ ہوں ان شااللہ عوام کے ساتھ رونگا ہر فورم پر عوام کے ساتھ ہوں اور عوامی مسائل کے لیے اپنے جدوجہد کوشش جاری رکھونگا لوگوں نے ایم پی اے گوادر مولانا ہدایت الرحمن کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا دو سال کے مختصر وقت میں بہت سارے اجتماعی کام ہوے ہیں اور اب تک جاری ہے۔


