عمران خان ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا، رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی ائی ایک دن بھی جیل میں نہیں رہنا چاہتے وہاں ان کا دل نہیں لگ رہا۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بانی پی ٹی ائی کی لیونگ کنڈیشن جیل میں اے ون ہے، علاج بھی بہترین ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو پہیہ جام کی کال دی اس کے لیے ان کی کیا تیاری تھی؟ بانی پی ٹی ائی 8 فروری کو بھی اس یقین میں تھے کہ پورا ملک جام ہوجائے گا، یہ عید کے بعد تحریک کی بات کرتے ہیں اس سے کچھ بھی نہیں ہونے والا۔رانا ثناءنے کہا کہ جس طرح کے انھوں نے دھرنے دیے اس سے بہتر تھا نہ دیتے، ایسے احتجاج اور دھرنوں سے شاید پی ٹی ائی کے ساتھ سازش ہورہی ہے، پی ٹی ائی کے خلاف سازش ہو رہی ہے یا یہ بانی پی ٹی ائی کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 26 نومبر کو پی ٹی ا? کو کہا تھا کہ ڈی چوک کے بجائے سنگجانی چلے جائیں، اپ سے بات ہوگی، یہ سنجیدہ کوشش تھی، تحریک انصاف یا شاید بانی پی ٹی ائی نے انکار کیا، ان کو ایک طرف سے فیڈ کیا جا رہا تھا کہ بس انقلاب انے کو تیار ہے، محسن نقوی ان کے ساتھ براہ راست گفتگو میں شامل تھے کہ ڈی چوک نہ جائیں، بانی پی ٹی ائی پہلے اس بات پر رضا مند ہوئے پھر اس بات سے پیچھے ہٹ گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے