آر ڈی ایم سی اور اسلامک ریلیف پاکستان کی جانب سے رمضان فوڈ پیک کی تقسیم
کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) Reko Diq Mining Company (آر ڈی ایم سی) نے Islamic Relief Pakistan کے اشتراک سے ریکوڈک منصوبے کے اطراف واقع دیہات میں مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیک کی تقسیم کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا۔ یہ مہم 21 فروری کو باقاعدہ طور پر شروع کی گئی تھی جو آج اختتام پذیر ہوئی۔
اس مشترکہ اقدام کے تحت مجموعی طور پر 600 خاندانوں، یعنی تقریباً 5,518 افراد کو غذائی امداد فراہم کی گئی۔ مستحقین کا انتخاب شفاف اور ضرورت پر مبنی جائزے کے ذریعے کیا گیا، جس میں بیواو¿ں، بزرگ افراد، معذور افراد اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو ترجیح دی گئی۔
فوڈ پیک کی تقسیم تحصیل نوکنڈی کے 19 دیہات میں کی گئی، جن میں ہ±مئے، نوکچاہ، مشکی چاہ، تزگی، د±ربن چاہ، بیدوک، کچاو¿، کِرتاکا، لشکرآب، تنگ کچاو¿، سرزئے، مسکان، حمل آپ، وادیان، راجے، براہوک، عیسیٰ طاہر، پنیام اور گوال اشتاپ شامل ہیں۔
تقسیم کے آغاز سے قبل اسلامی ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، آصف علی شیرازی، اور آر ڈی ایم سی کے جنرل منیجر، مسٹر ریان مچل کے درمیان ایک رابطہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں عملدرآمد کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا اور مستقبل میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
مسٹر ریان مچل نے کہا کہ کمپنی کے کمیونٹی سرمایہ کاری پروگرامز اور مقامی روزگار کے اقدامات کا مقصد خدمات انجام دینے والے علاقوں میں بامعنی اور دیرپا اثرات مرتب کرنا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ آر ڈی ایم سی خود کو مقامی برادریوں کا لازمی حصہ سمجھتی ہے۔ ان کے مطابق،“یہ اقدام رمضان المبارک کی اصل روح، ہمدردی، سخاوت اور ضرورت مندوں کی مدد—کی عکاسی کرتا ہے۔”انہوں نے اس مہم کے ذریعے کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ذمہ دارانہ کارپوریٹ شراکت داری کو فروغ دینے پر اسلامی ریلیف پاکستان کے تعاون کو سراہا۔
اسلامی ریلیف پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر، آصف علی شیرازی نے مہم کے مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا، ”یہ مہم ماہِ مقدس رمضان کے دوران غذائی عدم تحفظ میں کمی لانے اور مستحق خاندانوں کو باوقار اور پ±رسکون انداز میں روزے رکھنے میں معاونت فراہم کرنے کے لیے ترتیب دی گئی ہے۔ ہم آر ڈی ایم سی کے مسلسل تعاون اور مو¿ثر شراکت کے معترف ہیں۔“
یہ اقدام آر ڈی ایم سی کے اس وسیع تر ہدف سے ہم آہنگ ہے جس کے تحت ادارہ احترام، شفافیت اور باہمی مفاد کی بنیاد پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ طویل المدتی اور اعتماد پر مبنی شراکت داری قائم کرنے کا خواہاں ہے۔ آر ڈی ایم سی کے کمیونٹی ڈویلپمنٹ پروگرامز پانچ پائیدار ترقیاتی ستونوں، تعلیم، صحت تک رسائی، پانی و ماحولیات، غذائی تحفظ، اور مقامی معاشی ترقی، کے تحت ترتیب دیے گئے ہیں۔


