اب ہماری تمہاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندر ہوگا، وزیر دفاع کا افغانستان کو پیغام
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ نیٹو کی افواج کے انخلاء کے بعد یہ توقع کی جاتی تھی کہ افغانستان میں امن ھو گا اور طالبان افغان عوام کے مفادات اور علاقہ میں امن پہ توجہ مرکوز کریں گے مگر طالبان نے افغانستان کو ھندوستان کی کالونی بنا دیا۔ ساری دنیا کے دھشت گردوں کا افغانستان میں اکٹھا کر لیا اور دھشت گردی کو ایکسپورٹ کرنا شروع کر دیا۔ اپنی عوام کو بنیادی انسانی حقوق سے محروم کر دیا ۔ خواتین کو جو حقوق اسلام دیتا ھے وہ چھین لیے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاکستان نے براہ راست اور دوست ممالک کے ذریعہ حالات نارمل رکھنے کی پوری کوششیں کیں بھر پور سفارت کاری کی مگر طالبان ھندوستان کی پراکسی بن گئے آج جب پاکستانُ کو جارحیت کا نشانہ بنانے کی کوشش کی ہماری افواج اسوقت فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ماضی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا ھے۔ 50لاکھ افغانیوں کی 50سال سےمہمان نوازی کی آج بھی ھماری سر زمین پہ افغان لاکھوں کی تعداد روزی کما رہے ھیں ھمارا صبر کا پیمانہ لبریز ھو چکا اب ھماری تمھاری کھلی جنگ، اب دما دم مست قلندر ھو گا۔ پاکستان کی فوج سمندر پار سے نہیں آئی ھوئی ھم تمہارے ھمسائے ھیں تمہاری اوقات جانتے ہیں ۔


