الیکشن کمیشن نے این اے 251 پرپشتونخوانیپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا
کوئٹہ (این این آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے 27 فروری 2026 کے حکم کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 251 شیرانی۔ژوب۔قلعہ سیف اللہ سے پشتونخواءنیشنل عوامی پارتی کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ کی کامیابی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدآمد کر تے ہوئے بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 251 سے خوشحال خان کاکڑ کو کامیاب قرار دے دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ خوشحال خان کاکڑ سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کے بیٹے ہیں ۔انہوں نے جمعیت علماءاسلام کے امیدوار سید سمیع اللہ کی 8فروری 2024کے انتخابات کی کامیابی کو چیلنج کررکھا تھا ۔
Load/Hide Comments


