ڈھاڈر کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نائب تحصیلدار کوئٹہ کو قتل کردیا، پولیس ذرائع
کوئٹہ ( یو این اے ) ڈھاڈر کے قریبی علاقے نوشمان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے نائب تحصیلدار شیر دل ابڑو کو قتل کر دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتول نائب تحصیلدار کوئٹہ سے اپنے آبائی علاقے کچھی (کھٹن)جا رہے تھے کہ راستے میں گھات لگائے بیٹھے حملہ آوروں نے انہیں آتشیں اسلحے سے نشانہ بنایا۔ واقعے کے فورا بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا، جہاں ضروری قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے بعد میت ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم تاحال حملے کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے۔
Load/Hide Comments


