لیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، سرفراز بگٹی کا اہل خانہ سے تعزیت
کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیفٹیننٹ عصمت اللہ بنگلزئی کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور شہید کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین کے صبر جمیل کے لئے دعا کی اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و صوبے کی خدمت میں دی گئی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وزیر اعلیٰ بلوچستان نے لواحقین کے ساتھ فاتحہ خوانی بھی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے۔
Load/Hide Comments


