چاغی، امین آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد
چاغی (این این آئی)چاغی کے علاقے امین آباد کے قریب ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے جسے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت مولوی احسان اللہ ولد حاجی محمد اسماعیل قوم مینگل، سکنہ تحصیل چاغی کے طور پر ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز امین آباد کے قریب مقامی افراد کو ایک شخص کی لاش ملی جس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا۔ واقعے کی فوری وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم پولیس مختلف پہلوو¿ں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ پولیس نے لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی ہے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
Load/Hide Comments


