تربت میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دو افراد کو قتل کردیا

تربت (بیورو رپورٹ) تربت میں بل نگور کے علاقہ کہیرن میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آج صبح نامعلوم مسلح افراد نے ملا امام ولد محمد بخش اور سکندر ولد اسلم کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا اور فرار ہوگئے۔ مقتولین اپنے کھیتوں پر کام کررہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے