اسرائیل کا فضائی حملے میں ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی کو مارنے کا دعویٰ
اسرائیل کے وزیرِ دفاع اسرائیل کاٹز نے گزشتہ رات ایران پر فضائی حملوں میں اعلیٰ ترین سیکیورٹی چیف علی لاریجانی اور بسیج فورس کے اہم کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ امریکا اور اسرائیل کے 28 فروری کو ایران پر حملوں کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ تیسرے ہفتے میں داخل ہوچکی ہے۔اسرائیل نے گزشتہ رات ایران پر فضائی حملوں میں ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیلی فوج نے بھی حملے میں انہیں نشانہ بنانے کی تصدیق کی ہے۔
تاہم ایران کے سرکاری میڈیا اور علی لاریجانی سے منسوب ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے ان سے منسوب ایک نوٹ شائع ہوا ہے جس میں امریکی حملے میں جاں بحق ایرانی بحریہ کے اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ہے۔ ہاتھ سے لکھا ہوئے اس نوٹ پر 17 مارچ کی تاریخ درج ہے۔
Load/Hide Comments


