امریکی اور اسرائیل کا ایران میں دو جوہری تنصیبات پر حملے، ایرانی میڈیا
ویب ڈیسک : ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ملک کی دو جوہری تنصیبات پر حملے کیے گئے ہیں لیکن کوئی تابکار مواد خارج نہیں ہوا۔ارنا نے ٹیلیگرام پر جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی اور اسرائیلی افواج نے شمال مغربی ایران میں واقع خونداب ہیوی واٹر کمپلیکس پر حملہ کیا۔ ارنا نے صوبہ مرکزی کے ایک عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔دوسرا حملہ یزد کے شہر اردکان میں یورینیئم افزودگی کی تنصیب پر کیا گیا جہاں حکام کے مطابق تابکار مادے کا اخراج تنصیب کی حدود سے باہر نہیں ہوا۔ یہ اطلاع پاسدارانِ انقلاب سے منسلک نیوز ایجنسی فارس نے دی ہے۔
Load/Hide Comments


