افغانستان میں منشیات کے علاج کے مرکز پر کیا گیا پاکستانی فضائی حملہ غیر قانونی اور ممکنہ طور پر جنگی جرم تھا، ہیومن رائٹس واچ

ویب ڈیسک :انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ 16 مارچ کو افغانستان میں ایک منشیات کے علاج کے مرکز پر کیا گیا پاکستانی فضائی حملہ غیر قانونی تھا اور یہ ممکنہ طور پر جنگی جرم تھا۔تنظیم نے پاکستانی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کریں اور ذمہ داروں کا محاسبہ کریں۔
دوسری جانب پاکستان کی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کے سربراہ (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کابل پر حالیہ پاکستانی حملے میں ہدف افغان طالبان کے گولہ بارود اور ہتھیاروں کے علاوہ ڈرون کا ڈپو تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں