افغان حکومت دیگر ممالک کے مفادات کے بجائے اپنے لوگوں کی خوشحالی کیلئے کام کرے، ضیا لانگو
کوئٹہ (ویب ڈیسک) صوبائی وزیر داخلہ ضیا لانگو نے اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان سے برادر ملک کی طرح تعلقات رکھے ہیں اورخواہش کی ہے کہ ایک اچھے ہمسائے اور بھائی کی طرح رہیں لیکن افغانستان کے حکمران بیرونی طاقتوں کے مفادات کی خاطر ہمیشہ اپنے عوام اور ملک کو جنگ میں دھکیلتے ہیں، افغانستان کی حکومت کو چاہیے کہ دیگر ممالک کے مفادات اور دہشتگردی کے بجائے اپنے لوگوں اور عوام کے مفادات اور خوشحالی کے لیے کام کرے، گزشتہ پچیس سال سے افغانستان نے بھارت جیسے دہشتگرد ملک کے مفاد کی خاطر ہمیشہ افغانستان اور افغانستان کے عوام کے مفاد کو پس پشت ڈالا۔
Load/Hide Comments


