کوئٹہ سے دیگر صوبوں کیلئے ٹرینوں کی آمد و رفت آج معطل رہی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سے اندرون ملک ٹرینوں کی آمد و رفت معطل رہی ۔ ریلوے حکام کے مطابق پیر کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی جبکہ پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد میں روک دیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق جعفر ایکسپریس کی سروس ٹریک پر مرمتی کام کی وجہ سے منسوخ کی گئی، جعفر ایکسپریس کی سروس ایک روز کے لیے بند کی گئی ہے جبکہ کراچی جانیوالی بولان میل اور چمن جانیوالی چمن پسنجر کی سروسز پہلے ہی بند ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں