سیکورٹی خدشات کے باعث خضدار این اے 256 کا ضمنی انتخاب ملتوی، نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائیگا، الیکشن کمیشن

خضدار (ویب ڈیسک) خضدار این اے 256 کے ضمنی انتخاب سیکورٹی صورتحال کے باعث ملتوی کردیے گئے، الیکشن کمیشن نے این اے 256 خضدار میں 5 اپریل کو ہونے والا ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، بلوچستان حکومت نے سیکورٹی خدشات کی بنا پر الیکشن کمیشن سے پولنگ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، نوٹیفکیشن کے مطابق سیکورٹی صورتحال کے باعث 5 اپریل کو ہونے والا الیکشن شیڈول معطل کیا گیا ہے، الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان کو بھی بریفنگ کیلئے طلب کرلیا ہے۔ خضدار ضمنی انتخاب کا نیا شیڈول بعد میں جاری کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں