کمانڈنٹ ایف سی قلات کا نواب ثنا ءاللہ کو زہری کرفیو میں بدستور نرمی کی یقین دہانی
ایف سی کمانڈنٹ قلات اسکاو¿ٹس عرفان بنگش ڈی ائی جی پولیس قلات رینج آج خلق جھالاوان خضدار پہنچے جہاں دونوں اعلی حکام نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنمائسابق وزیراعلی بلوچستان چیف اف جھالاوان نواب ثنا اللہ خان زہری اور صوبائی مشیر بلدیات نواب زیادہ امیر حمزہ خان زہری سے اہم ملاقات کی اور ملاقات میں جھالاوان میں امن و امان کی صورتحال بالخصوص زہری میں امن و امان کی مخدوش صورتحال اور جاری کرفیو کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا نواب ثنا اللہ خان زہری نے سیکیورٹی حکام کو کرفیو کی وجہ سے عوام کو درپیش مشکلات اور دیگر مسائل سے اگاہ کیا ایف سی کمانڈنٹ اور دیگر اعلی حکام نے نواب ثنا اللہ خان زہری کو یقین دلایا کہ زہری میں جاری کرفیو میں بدستورنرمی کیا جائے گا اور کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی سیکیورٹی فورسز کا مقصد عوام کی جان ومال کی تحفظ اور امن امان کی مکمل بحالی ہے اعلی حکام نے مزید کہا کہ زہری میں تمام تعلیمی اداروں پر کوئی پابندی نہیں طلبہ اور طالبات کے لیے انے جانے میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے کہا کہ عوام مطمئن رہے عوام کے مشکلات اور مسائل کا مجھے بھی بہت احساس ہے ان کے مشکلات کو ختم کرنا انہیں امن دینا سیکیورٹی فورسز اور ہم سب کی ذمہ داریوں میں شامل ہے زہری سے کرفیو کا مکمل خاتمہ کے لیے سیکیورٹی کے اعلی حکام سے جلد ایک اور میٹنگ کریں گے تاکہ کرفیو کو مکمل ختم کیا جائے چیف اف جھالاوان نواب ثنائ اللہ خان زہری نے زہری کے عوام سے اپیل کی کہ زہری کو پرامن بنانے کے لیے سیکورٹی فورسز اور اعلی حکام سے بھر پور تعاون کریں تاکہ زہری کی امن کو واپس لوٹاکر اس شہر کو امن کا گہوارہ بنایا جائے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری عبداللہ اذاد زہری دیگر پارٹی اراکین بھی موجود تھے.


