مغربی بائی پاس پرگیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بجھادی گئی

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس پرگیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد لگنے والی آگ بجھادی گئی ، مستونگ ،پشین ،زیارت اور کوئٹہ کے بیشترعلاقوں میں سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی،سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کو کہنا ہے کہ متاثرہ پائپ لائن کی مرمت میں ایک سے دو دن لگ سکتے ہیں۔پولیس کے مطابق کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر کلی خلی کے مقام پراٹھارہ انچ قطر کی گیس پائپ لائن میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تاہم فائر بریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا سوئی گیس کی پائپ میں آتشزدگی کے بعد کوئٹہ کے علاقوں ہزارہ ٹاون ،رئیسانی ٹاون ،ریلوے ہاوسنگ سوسائٹی ،نواکلی ،خیزی چوک،مستونگ ،پشین ،زیارت کو سوئی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی،، سوئی سدرن گیس کمپنی کے جنرل منیجر راحیل ملک نے بتایا کہ مغربی بائی پاس پر دھماکے سے سوئی گیس کی 18انچ قطر کی پائپ لائن کو نقصان پہنچا یا گیا کل منگل کو سیکورٹی کلیئرننس کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گاپائپ لائن کی مرمت کیلئے درکار پائپ کراچی سے منگوانا پڑے گا شہری ایک دو روز کیلئے توانائی کے متبادل ذرائع کا بندوبست کرلیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں