بلوچستان میں مغربی ہواﺅں کے نئے سلسلے کی آمد، 4 روز تک بارشوں کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان میں کل سے مغربی ہواﺅں کے دوسرے نئے سلسلے کی آمد، 4 دن بارشوں کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق یکم اپریل سے مغربی ہواﺅں کا نیا سلسلہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں داخل ہوگا، جس کے زیرِ اثر صوبے کی مجموعی صورتحال کچھ یوں رہے گی۔ اس سسٹم سے پنجگور، تربت، کیچ، آواران، مکران کے ساحلی علاقے (گوادر، پسنی، اورماڑہ)، لسبیلہ، خضدار، خاران، چاغی، دالبندین، قلات، سبی، کوہلو، بارکھان، نصیر آباد، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، ہرنائی، ڑوب، لورالائی، مستونگ اور موسیٰ خیل متاثر ہونے کا امکان ہے۔ یہ سلسلہ یکم اپریل کی شام سے شروع ہو کر 4 اپریل تک برقرار رہنے کی توقع ہے۔ اس دوران مذکورہ بالا علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ مزید برآں، چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری (اولے پڑنے) کی بھی پیشگوئی کی گئی ہے۔


