اقوام متحدہ کے ادارے اور این جی اوز اپنا مکمل ڈیٹا حکومت کے پاس جمع کرائیں، ڈپٹی کمشنر پنجگور

پنجگور (نامہ نگار) ضلعی انتظامیہ نے اقوام متحدہ کے ادارے اور مختلف این جی اوز سے این او سیز اور ڈیٹا ڈپٹی کمشنر پنجگور کے آفس میں جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ضلع پنجگور میں متعدد این جی اوز/ آئی این جی اوز/ اقوام متحدہ کے ادارے اور دیگر فلاحی تنظیمیں پسماندہ طبقات کی سماجی و معاشی بہتری کے لیے خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ان تمام اداروں اور این جی اوز کے ضلعی کوآرڈینیٹرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ ادارے کا مکمل ڈیٹا ڈپٹی کمشنر آفس میں اس مراسلہ کے اجراءکے تین 3 دن کے اندر اندر جمع کروائیں، نیز ڈی سی آفس کی جانب سے جاری کردہ این او سیز بھی لازماً ساتھ منسلک کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں