افزودہ یورینیم کو کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا، امریکی ناکہ بندی جنگ تصور ہوگی، ایرانی وزارت خارجہ

تہران(آئی این پی )ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ جن نکات پر امریکی حکام اور میڈیا بات کررہے ہیں ان کی تصدیق نہیں ہوسکتی، افزودہ یورینیم کو کسی صورت کہیں منتقل نہیں کیا جائے گا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں اسماعیل بقائی نے کہا افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی پر ہماری طرف سے کبھی یہ تجویز پیش نہیں کی گئی،جس طرح ایرانی سرزمین ہمارے لیے اہم ہے، یہ معاملہ بھی اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا ناکہ بندی جاری رہی تو وہ جنگ بندی کی خلاف ورزی تصور ہوگی، ایران آبنائے ہرمز کے حوالے سے ضروری اقدامات کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں