بلوچستان میں امن کیلئے سول و عسکری قیادت کے مشترکہ اقدامات ناگزیر، حکومت سے ناراض نوجوانوں کو گلے لگائیں گے، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی پاکستان نیول وار کالج کے 55ویں تربیتی کورس کے شرکاءسے ملاقات، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عالمی منظرنامے میں پاکستان کے قائدانہ کردار پر قومی و عسکری قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ سرفراز بگٹی نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور جیو اسٹریٹیجک اہمیت کے تناظر میں بلوچستان کے کردار پر خصوصی روشنی ڈالی، اس موقع پر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کے لیے سول و عسکری قیادت کے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ نوجوانوں کو قومی دھارے میں شامل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، ریاستی پالیسیوں کا محور نوجوان ہیں، بلوچستان میں غیر متوازن ترقی کے باعث تشدد کا تاثر غلط ہے، ریاست کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بلوچستان کے نوجوانوں کی منفی ذہن سازی کی جارہی ہے، بیرون ملک بیٹھے پاکستان مخالف عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے متحرک ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کو بلوچستان حکومت نے اون کیا ہے، بلوچستان پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لئے 40 ارب روپے فراہم کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی کو مزید دس ارب روپے فراہم کئے جا رہے ہیں، نوجوانوں اور ریاست کے مابین دوری ختم کرنے کے لیے میرٹ اور ہر سطح پر ڈائیلاگ کو فروغ دے رہے ہیں، ہر جامعہ اور ہر فورم پر نوجوانوں کو سنا جا رہا ہے، بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرائی گئی ہے، بلوچستان کے ان جوانوں کو گلے سے لگائیں گے جن کے حکومت سے گلے شکوے ہیں، ریاست کے خلاف بندوق اٹھا کر تشدد کا راستہ اختیار کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، موثر حکمت عملی، میرٹوکریسی اور نوجوانوں سے ڈائیلاگ کا تسلسل برقرار رکھیں گے، ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی ہر سازش ناکام ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں