کشیدگی کے خاتمے کے بعد ایران میں بند فضائی راستوں اور ہوائی اڈوں کو مرحلہ وار کھولنے کا عمل شروع کردیا، ایرانی ایئر لائنز
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران میں کشیدگی کے بعد بند کیے گئے فضائی راستوں اور ہوائی اڈوں کو مرحلہ وار دوبارہ کھولنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جس کے بعد ملک کے چھ اہم ہوائی اڈوں پر آپریشنز بحال ہو گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن آف ایرانی ائر لائنز کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرقی حصے کی فضائی حدود کے ایک حصے کو پہلے ہی کھول دیا گیا تھا اور اب دارالحکومت تہران سمیت دیگر شہروں کے ہوائی اڈوں کو بھی پروازوں کے لیے تیار قرار دے دیا گیا ہے۔ جن ہوائی اڈوں سے فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع ہو رہا ہے ان میں تہران کے دو اہم ترین ہوائی اڈے یعنی امام خمینی انٹرنیشنل ائرپورٹ اور مہر آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ شامل ہیں۔ ان کے علاوہ مشہد، بیرجند، گرگان اور زاہدان کے ہوائی اڈوں پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


