ابنائے ہرمز پر ایران نے آئل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا

ویب ڈیسک : اسرائیل کی جنگ بندی خلاف ورزیوں کے بعد ابنائے ہرمز سے ائل ٹینکرز کو جانے سے روک دیا گیا۔خلیج میں موجود کئی جہازوں کو ایرانی بحریہ کی جانب سے ابنائے ہرمز بند ہونے کے پیغامات ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ شپنگ ذرائع کے مطابق ایرانی بحریہ سے ملنے والے پیغام میں کہا جا رہا ہے کہ ابنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے جہاز مالکان کو ایران سے اجازت لینی ہوگی، بصورت دیگر ان جہازوں کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا جائے گا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ لبنان جنگ بندی معاہدے میں شامل نہیں ہے، حزب اللہ کی وجہ سے لبنان کو معاہدے میں شامل نہیں کیا گیا، لبنان کا معاملہ الگ ہے، اس کو دیکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں