بی ایم سی اسپتال میں لورالائی سے لایا گیا زیر علاج قیدی فرار، 5 اہلکار معطل، پولیس ذرائع

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بی ایم سی ہسپتال سے زیرعلاج قیدی فرار، 5 اہلکار معطل۔ پولیس ذرائع کے مطابق پٹواری تاج محمدکو لورالائی جیل سے علاج کے لیے لایا گیا تھا، ملزم تاج محمد قتل کے مقدمے میں گرفتار تھا۔ فرائض میں غفلت برتنے پر سیکورٹی انچارج سب انسپکٹر منظور احمد سمیت پانچ اہلکار معطل کردیے گئے۔ ڈی آئی جی لورالائی نے ایس پی کی سربراہی میں انکوائری ٹیم تشکیل دیدی۔ اہلکاروں کے خلاف بروری تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پولیس نے فرار قیدی کیخلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں