ایران کی سمندری تجارت مکمل بند، امریکی فوج نے اہم تجارتی سمندری راستوں کا گھیراﺅ کرلیا، سینٹ کام
واشنگٹن/دبئی (صباح نیوز) امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) نے ایک غیر معمولی اور بڑے پیمانے پر کیے گئے آپریشن کے بعد دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے سمندر کے ذریعے ہونے والی ایرانی تجارت کو مکمل طور پر روک دیا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد ایران پر اقتصادی دبا¶ بڑھانا اور خطے میں اس کی تجارتی سرگرمیوں کو محدود کرنا ہے۔ الجزیرہ کے مطابق سینٹ کام کے ترجمان کے مطابق، اس وسیع پیمانے کی ناکہ بندی میں 10,000 سے زائد امریکی اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔ آپریشن کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ سمندر میں درجنوں جدید جنگی جہاز، تباہ کن (Destroyers) اور فضائی نگرانی کے یونٹ تعینات کیے گئے ہیں جنہوں نے ایران کے تمام اہم تجارتی سمندری راستوں کا گھیراﺅ کرلیا ہے۔
Load/Hide Comments


