آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے جو کچھ بھی ممکن ہوا کریں گے، برطانوی وزیراعظم

پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی وزیر اعظم کیر سٹارمر اب سے پیرس میں ایلیزے پیلس پہنچے ہیں، اور فرانس کے صدر ایمانوئل میخواں سے ملاقات سے چند لمحے قبل انھوں نے زور دے کر کہا کہ وہ ایران کی جنگ کے عوام پر پڑنے والے اثرات کو کم کرنے اور آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے کے لیے ’جو کچھ بھی ممکن ہوا کریں گے‘۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سٹارمر نے کہا کہ ’یہ بہت اہم ہے کہ ہم اس اصول کے گرد ممالک کا ایک اتحاد بنائیں کہ جنگ بندی مستقل ہونی چاہیے، ایک معاہدہ ہونا چاہیے، اور آبنائے ہرمز کھلی ہونی چاہیے۔‘ ’یہ ہم سب کے مفاد میں ہے، کیونکہ ایران کی جنگ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ہماری ہر ایک معیشت کو متاثر کر رہا ہے۔ اسی لیے ممالک ایک ساتھ آ رہے ہیں۔‘ برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ ’سب پر یہ بات واضح ہے کہ اس کے لیے ہمیں سفارتی اور سیاسی پہلو کی ضرورت ہے، ہمیں لاجسٹک اور معاشی پہلو درکار ہے، اور ہمیں کچھ فوجی منصوبہ بندی بھی چاہیے اور آج ہم اسی مقصد کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں