فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ ایران مکمل، ایرانی قیادت سے ملاقاتیں، خطے میں امن اور خوشحالی کے اقدامات پر اتفاق، آئی ایس پی آر

راولپنڈی (ویب ڈیسک) آئی ایس پی آر نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کامیاب تین روزہ دورہ ایران مکمل ہوگیا، خطے میں امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے مشترکہ اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے اہم ملاقات ہوئی، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں خطے میں پائیدار امن اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ان ملاقاتوں میں کشیدگی میں کمی اور مسائل کے پرامن حل پر زور دیا گیا، پاکستان کی جانب سے برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، بدلتی ہوئی علاقائی سیکورٹی صورتحال، جاری سفارتی روابط اور خطے میں دیرپا امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں