ایران کو اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ آبنائے ہرمز کے معاملے پر امریکا کو بلیک میل کرے، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو آبنائے ہرمز کے معاملے پر بلیک میل نہیں کرنے دیا جائے گا، ایران کے ساتھ بہت اچھی بات چیت جاری ہے۔ اوول آفس میں ایک مختصر گفتگو کے دوران انہوں نے ایران کے رویے کو 47 برسوں سے جاری ایک پرانی عادت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایرانی رہنما آبنائے ہرمز کو بند کرنا چاہتے ہیں، لیکن امریکہ انہیں اجازت نہیں دے گا کہ وہ ہمیں بلیک میل کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس معاملے پر سخت موقف اختیار کیے ہوئے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں