تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی عدلیہ اور ججوں کے ساتھ ہے، کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی ہوگا تو یہ اس کی غلط فہمی ہے، اسد قیصر

لاہور (ویب ڈیسک) کسانوں کا جو استحصال ہو رہا ہے، ہم کسانوں کے ساتھ ہیں۔ ہم کسانوں کے پاس جائیں گے، ا±ن کے مسائل کو اسمبلی میں ہائی لائٹ کریں گے، اور ہم تمام کسان تنظیموں کے ساتھ رابطہ کریں گے۔ مزدوروں کے جو مسائل ہیں، ا±ن کو بھی اپنے ساتھ انگیج کریں گے۔ موجودہ مہنگائی میں مزدور کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا ممکن نہیں ہے، اور مزدور اپنے بچوں کو تعلیم اور علاج کی سہولیات کیسے دے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف بھی بھرپور آواز اٹھائیں گے۔ یہ پارٹی عمران خان کی ہے، ہم نے ا±ن کے وژن پر ا±ن کے ساتھ پارٹی جوائن کی۔ اگر کوئی سمجھتا ہے کہ عمران خان کے علاوہ کوئی ہوگا تو یہ ا±س کی غلط فہمی ہے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے عمران خان کو صرف پاکستان نہیں بلکہ پوری دنیا میں عزت دی ہے، اور عمران خان پوری دنیا میں بہت بڑا نام، عزت اور مقام رکھتے ہیں۔ پاکستان تحریکِ انصاف کی بنیاد عمران خان کی وجہ سے ہے، عمران خان تحریکِ انصاف ہیں اور تحریکِ انصاف عمران خان ہے۔ سی این جی غریب عوام کے لیے سستی سواری کا سبب ہے، ہمارا صوبہ سب سے زیادہ گیس پیدا کرتا ہے لیکن وہاں بھی سی این جی بند ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر انڈسٹریز اور سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی بحال کی جائے، اور پیٹرولیم مصنوعات سے لیا گیا بھاری ٹیکس واپس لیا جائے۔ بجلی پر تمام ٹیکسز ختم کرکے اصل ریٹ پر بجلی فراہم کی جائے۔ ہماری جدوجہد پ±رامن ہوگی، یہ بات واضح ہے کہ یہ ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے اور ہم کسی صورت اپنی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہوں گے۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان اپنی عدلیہ اور ججوں کے ساتھ ہے، آج جج اپنے لیے انصاف مانگ رہے ہیں، ہم عدلیہ اور بار ایسوسی ایشنز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ کھڑے ہوں۔ اگر ملک میں انصاف نہیں ہوگا تو پھر یہ ملک بنانا ریپبلک بن جائے گا۔ عمران خان ہمارے لیے جیل میں ہیں، آئیں سب مل کر پاکستان کو ایک عظیم ملک بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں