معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا، اسحاق ڈار

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں قوم کا اتحاد ہماری سب سے بڑی طاقت ثابت ہوا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم معرکہ حق کی پہلی سالگرہ منا رہے ہیں، یہ محض کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں، بلکہ جرات، اتحاد و غیر متزلزل عزم کی داستان ہے اور یہ ہماری قومی تاریخ کا ایک فیصلہ کن باب ہے۔ آج کا دن پاکستانی قوم کو متحد ہونے پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا ہے کہ عوام، مسلح افواج کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جب قوم یکجا ہو جاتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت اس کی بنیادوں کو متزلزل نہیں کرسکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں