محراب خالد کو فوری بازیاب یاعدالت میں پیش کرکے منظرعام پر لایا جائے ،نیشنل پارٹی کیچ

نیشنل پارٹی کیچ کے ضلعی ترجمان نے جاری کردہ بیان میں تربت سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ نوجوان گدروشیا پوائنٹ نیوز چینل کے سینئر کیمرہ مین و این ایل ای، بلوچی فلم انڈسٹری کے معروف کیمرہ مین آرٹسٹ اور نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں فلم سازی کے طالبعلم محراب خالد بلوچ ولد محمد خالد کو 29 مئی، 2026 کو لاہور میں حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کر نے کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی۔ محراب خالد بلوچ کی جبری گمشدگی کو ایک ہفتہ ہوگیا ہے لیکن تاحال ان کے بارے میں کوئی مصدقہ معلومات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔ ا±ن کی گمشدگی پر اہلِخانہ شدید ذہنی اذیت اور بےچینی کا شکار ہے۔ نیشنل پارٹی متعلقہ حکام سے اپیل کرتی ہے کہ انہیں فوری طور پر عدالت میں پیش کرکے منظرعام پر لایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں