خاران، مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ سے 2 بھائی جاں بحق

خاران (نمائندہ انتخاب) خاران شہر سراوان روڈ پر فائرنگ سے دو بھائی جاں بحق۔ ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے خاران سراوان روڈ شیخ مسجد ایریا میں گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے نوراللہ اور حمید اللہ ولد رحم اللہ کو قتل کردیا، لاشوں کو سول اسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردیا گیا، حملے کے بعد نامعلوم مسلح افراد فرار ہوگئے۔ واقعے کی خاران پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے