وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، دورہ تہران کے حوالے سے اہم مشاورت

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لاہور میں ہونے والی ملاقات میں کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر مختلف اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی امن و امان اور سیکورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکورٹی کو مزید موثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں