نائیجر، صحررائے صحارا میں مالی سے آنیوالے 50 افراد پیاس کی وجہ سے جاں بحق

کراچی (ویب ڈیسک) نائیجر کے صحرائے صحارا میں گاڑی خراب ہو کر پھنسنے والے 50 افراد پیاس سے جان کی بازی ہار گئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاں بحق افراد عیدالاضحی کی تعطیلات کے بعد مالی سے واپس آرہے تھے صحرائے صحارا میں ان کا ٹرک خراب ہوگیا۔ خبر ایجنسی کا بتانا ہے کہ شدید گرمی میں ٹرک میں موجود پانی کا ذخیرہ ختم ہونے سے ہلاکتیں ہوئیں، دو افراد زندہ بچے جو پیدل صحرا عبور کرکے قریبی علاقے میں پہنچے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے