قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس، معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا، وفاقی ملازمین کی تنخواہ میں 7، پنشن میں 7، کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافہ تجویز
اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے 18 ہزار ارب روپے سے زائد کا وفاقی بجٹ پیش کردیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس مالی سال میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 6.1 فیصد رہی، خدمات شعبے میں 4.1 فیصد شرح نمو سامنے آئی، ہماری معیشت کا حجم 452 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے جوکہ نیا سنگ میل ہے جبکہ فی کس آمدنی 1751 ڈالر سے بڑھ کر 1901 ڈالر ہوگئی۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے، ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز ہے جبکہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔ اگلے مالی سال بی آئی ایس پی کے لیے 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز ہے، بی آئی ایس پی کے لیے یہ رقم پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ ہے۔
Load/Hide Comments


