نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکوشہید کردیا، پولیس
کوئٹہ(این این آئی) نوشکی میں نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے پولیس اہلکارکو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق جمعرات کو نوشکی کے علاقے احمد وال چوک پرنامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سی ڈی ٹی کے پولیس اہلکار ماما افضل محمد حسنی کو شہید کردیا اور موقع سے فرارہوگئے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی اور نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی
Load/Hide Comments


