وزیراعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
اسلام آباد (ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے بتایا کہ شہباز شریف ایران اور ترکیہ کے دورے پر جمعرات کے روز روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف تین سے پانچ جولائی تک ایران اور ترکی کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ تہران میں آیت اللہ خامنہ ای کی نمازجنازہ میں شرکت کرنے کے علاوہ دونوں ممالک کی قیادت سے اہم ملاقاتیں بھی کریں گے۔ ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ ایران کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نمازجنازہ میں بھی شرکت کریں گے۔
Load/Hide Comments


