ژوب، مسافر بس کھائی میں جاگری، خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ژوب (ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ژوب میں بس کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 24 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ژوب کے علاقے دہانہ سر کے علاقے میں بس کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں 24 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ پیش آیا، زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس کوئٹہ سے پشاور جارہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں