بلوچستان کی یکطرفہ اشتہارات پالیسی 2026 صحافتی آزادی اور شفافیت پر براہ راست کاری ضرب ہے، صدر کراچی پریس کلب

ویب ڈیسک: صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلی نے ا پنے ایک جاری بیان میں بلوچستان حکومت کی نئی اشتہارات پالیسی پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی یکطرفہ اشتہارات پالیسی 2026 پریس کی آزادی اور شفافیت پر براہِ راست کاری ضرب ہے۔ تمام ٹینڈر نوٹسز کو BPPRA کی ویب سائٹ پر منتقل کرنے سے اخبارات کی آمدنی ختم ہو جاتی ہے، جس سے خریداری کے قوانین کی خلاف ورزی اور بدعنوانی کے خطرات بھی پیداہوتے ہیں صدر کراچی پریس کلب کے مطابق پنجاب اس ناکام پالیسی کو واپس لے چکا ہے بلوچستان کو بھی ایسا ہی کرنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں