بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا، رانا ثنا اللہ

وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا، اس دہشت گردی کا بلوچستان کے مسائل یا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں فوج، ایف سی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے، بلوچستان میں کالعدم تنظیموں کا سیاسی مطالبوں سے کوئی تعلق نہیں، ڈیم کی حفاظت کے لیے قائم پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، دہشتگردوں نے یہ حملہ علاقے کو اندھیرے میں دھکیلنے اورپانی تنصیبات کے خلاف کیا تھا۔ان کا کہنا تھاکہ  بلوچستان میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ سیاسی بحران، امن و امان یا دہشت گردی کا مسئلہ نہیں بلکہ بھارت کی جانب سے باقاعدہ مسلط کی گئی جنگ ہے، افغانستان بطور پراکسی استعمال ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف عالمی فورمز پر ثبوت لے جانے کا فیصلہ ہوچکا ہے۔کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے حوالے سے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ آزادکشمیر میں کالعدم کمیٹی کا مقصد عام انتخابات کا انعقاد روکنا ہے، کالعدم کمیٹی آزاد کشمیر میں ایک جمہوری عمل کو روکنے کے درپے ہے، آزاد کشمیر میں عام انتخابات کا بروقت انتخابات آئین اور قانون کا تقاضہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں