کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حکومتی مداخلت اور دھاندلی شرمناک اقدام ہے، علی احمد کرد اور راحب بلیدی کی مذمت

کوئٹہ (ویب ڈیسک) علی احمد کرد ایڈووکیٹ اور راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ نے اپنے ایک بیان میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات میں جس شرمناک انداز میں دھاندلی کی کوشش کی گئی جس کو وکلاءنے بروقت ناکام بنایا اور اس کے نتیجے میں بار کے الیکشن کو تاخیری حربے کے ذریعے ملتوی کیا گیا، ہم بار کے الیکشن میں سرکاری مداخلت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کہ پاکستان میں صرف وکلاءہی وہ واحد طبقہ رہ گیا ہے جو کہ اپنے سالانہ الیکشن مقررہ وقت میں کراتے ہیں اور کراچی بار ایسوسی ایشن جس کی وکلاءتحریک میں آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ایک تاریخی جدوجہد کا حصہ رہی ہے میں کراچی میں 12 مئی کا اندوہناک واقعہ اور کراچی بار کے چھ سینئر رہنماﺅں کو جس طرح ان کو اپنے دفتروں میں جلا کر شہید کیا گیا یہی وجہ ہے کہ سرکار کراچی بار کے انتخابات میں وکلاءکو اپنے من پسند لیڈروں کو جیتنے سے روکنے کا ایک حربہ ہے کیونکہ جمہوریت میں ہمیشہ انتخابات نے وکلاءمیں زبردست اتحاد، طاقت اور عظیم لیڈروں کو آگے لانے کا ذریعہ بنتا رہا ہے۔ ہم حکومت کے اس طرح کے تمام حربوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ واضح کرتے ہیں کہ نہ صرف کراچی بار کے وکلاءبلکہ پاکستان کے تمام وکیلوں میں اس وقت 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کے خلاف ایک زبردست اتحاد اور تحریک چلانے کا جذبہ پیدا ہوا ہے اور مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات بروقت اور انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں

Logged in as Bk Bk. Edit your profile. Log out? ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے