قطر، بحرین، عمان، اردن اور کویت میں امریکی فوجی مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا، ایرانی فوج

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی ایک بار پھر شدت اختیار کرگئی، ایران کی پاسداران نے دعویٰ کیا ہے کہ خطے میں امریکی فوجی تنصیبات اور لاجسٹک مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران پر تازہ امریکی حملوں کے بعد عمان، قطر، اردن، بحرین اور کویت میں ایران کی جانب سے امریکی فوجی اہداف پر حملے کیے گئے ہیں۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ عمان کی بندرگاہ د±قم میں امریکی طیارہ بردار بحری جہازوں کے لیے استعمال ہونےوالے لاجسٹک سپورٹ مراکز اور ایندھن بھرنےوالے پلیٹ فارمز پرشدید اور اچانک حملہ کیا ہے۔ قطر میں العدید فضائی اڈے پر بھی بیلسٹک میزائل داغے اور جنگی طیاروں کی دیکھ بھال اور مرمت کا مرکز اور ایک کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر تباہ کردیا گیا۔ ایرانی فوج نے کویت اور بحرین میں امریکی فوج کے زیر استعمال پیٹریاٹ فضائی دفاعی نظام، اسلحہ گودام اور ریڈار تنصیب کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں