بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کا دھرنا، مظاہرین کیخلاف مقدمات درج، دہلی میں سیکورٹی سخت کردی گئی، بھارتی میڈیا
نئی دلی (آن لائن) بھارت میں نوجوانوں کی جانب سے کاکروچ جنتا پارٹی کے احتجاج کے بعد پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمات درج کرلیے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقدمات میں مظاہرین پر تشدد، پتھراﺅ، سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت مختلف الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دہلی پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف 10 ایف آئی آرز درج کرلی ہیں۔ ادھر کاکروچ جنتا پارٹی کی جانب سے جنتر منتر پر دھرنا بدستور جاری ہے، جبکہ احتجاج کے پیشِ نظر دارالحکومت میں سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (CRPF) کے مزید 20 دستے دہلی میں تعینات کردیے گئے ہیں، جبکہ اضافی اہلکاروں کو مغربی بنگال سے خصوصی پروازوں کے ذریعے دہلی منتقل کیا جا رہا ہے۔
Load/Hide Comments


