سعودی عرب کے ساتھ یمن کے درمیان کشیدی کا فوجی حل ہر گز ممکن نہیں ،اسماعیل بقائی

تہران(نیوز ڈیسک)ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مسئلے کا فوجی حل ممکن نہیں، بلکہ بات چیت اور طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد ہی یمنی عوام کے مسائل کا دیرپا حل فراہم کر سکتا ہے۔ یمن تنازع کا منصفانہ اور پائیدار حل ناگزیر ہے۔تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے اور پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ سعودی عرب اور یمن کے درمیان جاری کشیدگی کا فوجی حل ہرگز ممکن نہیں، اس لیے تمام فریقوں کو مذاکرات کی میز پر واپس آنا چاہیے اور پہلے سے طے شدہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنانا چاہیے۔ یمن میں جاری بحران کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ خطے میں امریکا کی پالیسی بھی صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہے۔امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششوں کو ترجیح دینا ضروری ہے۔دوسری جانب یمن کی حوثی اکثریتی تنظیم انصاراللہ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام اور سعودی وفد کے درمیان عمان میں ملاقات ہوئی ہے۔ملاقات کے دوران علاقائی سلامتی، استحکام اور یمن سے متعلق پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اس ملاقات کے حوالے سے سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں