وحدت کالونی کوئٹہ کے سانحہ میں گرفتار آفتاب جبل کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

کوئٹہ (ویب ڈیسک) وحدت کالونی کوئٹہ میں چار بچوں ان کی ماں اور بعدازاں ان کے باپ کے قتل کے مقدمے میں گرفتار آفتاب جبل ضمانت پر رہا کردیے گئے۔ یاد رہے کہ وحدت کالونی میں ایک باپ نے اپنے چار بچوں کو بیوی سمیت قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی تھی، جنہوں نے ویڈیو پیغام میں اپنے بچوں اور بیوی کے قتل کا ذمہ دار ٹی وی آرٹسٹ اور سرکاری ملازم آفتاب جبل کو قراردیا تھا جس پر آفتاب جبل کو گرفتار کیا گیا تھا جنہیں گزشتہ دنوں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ علاوہ ازیں متحدہ متاثرین فنکاران ایکشن کمیٹی بلوچستان کے صدر علی بلوچ اور رابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی نے کوئٹہ کے سینئر آرٹسٹ آفتاب جبل سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کی اور انہیں جیل سے باعزت رہائی پر مبارک باد پیش کی۔ آرٹسٹ ایکشن کے صوبائی صدر علی بلوچ اور متحدہ متاثرین آرٹسٹ ایکشن کمیٹی کے رابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی نے آفتاب جبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ دریں اثنا آفتاب جبل نے متحدہ متاثرین آرٹسٹ ایکشن کمیٹی بلوچستان کے صوبائی صدر علی بلوچ اور رابطہ سیکرٹری حلیم شاہوانی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بلوچستان کے فنکاروں نے جس محبت اور ہمدردی کا اظہار کیا میرے لئے بہت بڑے اعزاز کی بات ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں