جیکب آباد میں گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا، ملزم فرار

جیکب آباد( آئی این پی )گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا جبکہ ملزم فرار ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے محمد پور اوڈھو تھانے کی حدود گا¶ں زریبو جکھرانی میں گھریلو ناچاقی کے دوران شوہر نے مبینہ طور پر فائرنگ کرکے اپنی بیوی کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس کے مطابق ملزم یاسین جکھرانی نے گھریلو تنازع پر اپنی بیوی نادیہ کو فائرنگ کرکے قتل کیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کی جہاں قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثہ کے حوالے کردی گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں